ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سال 2016میں ایک لاکھ بچے ہوئے جنسی جرائم کے شکار:سپریم کورٹ کو دی معلومات

سال 2016میں ایک لاکھ بچے ہوئے جنسی جرائم کے شکار:سپریم کورٹ کو دی معلومات

Sun, 18 Mar 2018 23:32:13    S.O. News Service

نئی دہلی ،18؍ مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سپریم کورٹ کو مطلع کیا گیا ہے کہ سال 2016 میں ملک بھر میں تقریبا ایک لاکھ بچے جنسی جرائم کے شکار ہوئے اور اس سال صرف 229 بچوں سے متعلق معاملات میں زیریں عدالتوں نے فیصلہ سنایا ہے۔چیف جسٹس دیپک مشرا کی سربراہی والی بنچ کے سامنے یہ اعداد و شمار حال میں پیش کئے گئے۔جسٹس مشرا نے ملک بھر کے ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل سے کہا کہ وہ جنسی جرائم سے بچوں کا تحفظ قانون کے تحت درج ان زیر التوا معاملوں کے اعداد و شمار کو جمع کریں اور ان کا موازنہ کریں جن کا شکار بچے ہیں۔ایکٹ کے مطابق اس طرح کے معاملات میں زیریں عدالت کے نوٹس میں چارج شیٹ آنے کے بعد سے ایک سال کے اندر فیصلہ آنا چاہئے۔آٹھ ماہ کی معصوم کے ساتھ عصمت دری کے ایک معاملے میں مفاد عامہ کی عرضی ڈالنے والے ایڈووکیٹ الکھ آلوک شریواستو نے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے سال 2016 کے اعدادوشمار کو دیکھتے ہوئے کہا تھا کہ پوکسو ایکٹ کے تحت درج کل 1,01,326 مقدمات میں سے صرف 229 پر ہی اس سال زیریں عدالتوں نے فیصلہ سنایا۔چیف جسٹس دیپک مشرا، جسٹس کھانولکر اور جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی بنچ نے اس پر غور کیا اور کہا کہ وہ اس طرح کے زیر التوا معاملوں کو لے کر مطلق رویہ اپنائے گی اور مسئلہ سے نمٹنے کے لئے حل تلاش کرے گی۔عدالت عظمی نے ملک بھر کے اعلی ترین عدالتوں سے چار ہفتے کے اندرپورٹ طلب کی ہے۔


Share: